(ایجنسیز)
شام میں سنہ 2011 ء سے جاری عوامی بغاوت کی تحریک کے دوران اب تک کم سے کم 2290 فلسطینی پناہ گزین بھی شہید ہوچکے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق "شام ۔ فلسطین ایکشن گروپ" کی جانب سے مارچ 2011 ء سے مئی 2014 ء تک شام میں مارے جانے والے فلسطینیوں کی تعداد اور ان کی تفصیلات جاری ہیں۔ مصدقہ اطلاعات اور رپورٹس کے مطابق اب تک دو ہزار دو سو نوے فلسطینی پناہ گزین مارے جا چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شام میں صدر بشارالاسد کے
خلاف جاری عوامی بغاوت کی تحریک اب چوتھے سال میں چل رہی ہے۔ تحریک کے اس عرصے میں بالعموم پورے شام میں موجود فلسطینیوں پر مظالم ڈھائے گئے دمشق کے قریب سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ "یرموک" میں انسانیت مذاق بن کر رہ گئی۔ اسدی فوج ایک سال سے اس کیمپ کا محاصرہ کیے ہوئے ہے اور بوڑھے، بچے بیمار، زخمی اور خواتین سب نہایت تکلیف اور پریشان کن حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہیں کھانے کو خوراک، علاج کے لئے دوا حتیٰ کہ انہیں کئی کئی ہفتے پانی تک میسر نہیں ہوتا۔